Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ خوفناک فلمیں کیوں پسند کرتے ہیں؟ جانئے اس کی حیران کن وجہ

Now Reading:

آپ خوفناک فلمیں کیوں پسند کرتے ہیں؟ جانئے اس کی حیران کن وجہ

ہیلووین قریب ہے یہ ایک ایسا تہوار ہے جس میں لوگ خوبصورت پریوں یا شہزادیوں کا روپ اپناتے ہیں تو ساتھ ہی کچھ ڈراؤنی اور خوفناک فلموں کے مناظربھی دکھائی دینے لگتے ہیں۔

اگر آپ کو ہارر فلمیں پسند نہیں ہیں تو آپ حیران ہوسکتے ہیں کہ کچھ لوگ ایسی فلمیں دیکھنا کیوں پسند کرتے ہیں۔ جبکہ محققین نے ان کے لیے  ایک جملہ کہتے ہیں یعنی ہارر پیراڈوکس۔

یونیورسٹی آف وسکونسن، میڈیسن میں سینٹر فار کمیونیکیشن ریسرچ کی ڈائریکٹر، پی ایچ ڈی، جوآن کینٹر کہتی ہیں کہ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ واقعی کوئی ایسی طاقتور چیز ہے جو لوگوں کو ان چیزوں کو دیکھنے کے لیے اکساتی ہے، جبکہ اس کے برعکس ’’زیادہ تر لوگ خوشگوار جذبات کا تجربہ کرنا پسند کرتے ہیں۔‘‘

جبکہ ان فلموں کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف بے ضرر تفریح ​​ہیں۔ لیکن اگر ان کی کشش طاقتور ہے تو ان کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔

ڈراؤنی فلموں کا خوف حقیقی ہے

Advertisement

فلم میں کسی کا تعاقب کیا جارہا ہوتو جو خوف آپ محسوس کرتے ہیں کیا وہ اس خوف سے مختلف ہے جو آپ اس وقت محسوس کر سکتے ہیں جب حقیقت میں آپ کے ساتھ ایسا ہورہا ہو۔جب تشدد اسکرین پر ہوتا ہے تو آپ واقعی خطرے میں نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن آپ کے جسم میں اس کا ردعمل ضرور ہوتاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب لوگ خوفناک تصاویر دیکھتے ہیں تو ان کے دل کی دھڑکن 15 دھڑکن فی منٹ تک بڑھ جاتی ہے۔ ان کی ہتھیلیوں میں پسینہ آنے لگتا ہے، پٹھوں میں تناؤ اور ان کا بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے۔

’’دماغ واقعی اس نئی ٹیکنالوجی یعنی فلموں سے مطابقت نہیں رکھتا ہے،‘‘سپارکس کا کہنا ہے۔ ’’آپ اپنے آپ کو بتا سکتے ہیں کہ اسکرین پر موجود تصاویر حقیقی نہیں ہیں، لیکن جذباتی طور پرآپ کا دماغ اس طرح رد عمل ظاہر کرتا ہے جیسے وہ موجود ہیں۔‘‘

جب اسپارکس نے نوجوانوں پر پرتشدد فلموں کے جسمانی اثرات کا مطالعہ کیا تو اس نے ایک عجیب و غریب نمونہ دیکھا کہ وہ جتنا زیادہ خوف محسوس کرتے تھے، اتنا ہی انہوں نے فلم سے لطف اندوز ہونے کا دعویٰ کیا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اسپارکس کا کہنا ہے کہ ’’ہماری ثقافت میں مردوں کو خطرناک حالات میں مہارت حاصل کرنے کے لیے یہ ایک طرح کی حوصلہ افزائی فراہم کرتی ہے۔‘‘  ان فلموں کے ذریعے یہ ہمارے قبائلی آباؤ اجداد کی ابتدائی دورکی طرف واپس جاتا ہے، جہاں کسی مشکل کو حل کرنے میں اپنی مردانگی کو منوانا ہوتا تھا۔ لیکن ہم نے اسے جدید معاشرے میں کھو دیا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ ہم نے اپنی تفریحی ترجیحات میں اسے بدلنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں۔‘‘

اس تناظر میں، اسپارکس کا کہنا ہے کہ فلم جتنی ڈراؤنی ہوگی، نوجوان اتنا ہی زیادہ خود کو طاقت ور  محسوس کرے گا کہ اس نے اسے برداشت کیا۔

Advertisement

ایک اور محقق کا کہنا ہے کہ انسانوں کو اپنے ماحول میں خطرات سے باخبر رہنے کیے لیے یہ ایک فطری ضرورت ہو سکتی ہے، خاص طور پر وہ قسم جو آپ کو جسمانی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ڈراونی فلموں کی اپیل کے لیے ناول نگار اسٹیفن کنگ کا کہنا ہے کہ یہ آپ کے ظالمانہ یا جارحانہ جذبات کے لیے حفاظتی ڈھال کی طرح کام کرتی ہیں۔ جسے ماہرین تعلیم علامتی کیتھارسس کا نام دیتے ہیں، اس مفہوم یہ ہے کہ تشدد کو دیکھنا اس پر عمل کرنے کی ضرورت کو روکتا ہے۔

تاہم میڈیا سے تعلق رکھنے والے محققین اس سے بات سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرتشدد میڈیا لوگوں میں زیادہ دشمنی کے احساس کو بڑھاتا ہے، دنیا کو اس طرح دیکھنے اور پرتشدد خیالات اور تصاویر سے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

ایک تجربے میں، ویور نے مسلسل کئی راتوں تک کالج کے طلباء کو پُرتشدد فلمیں (چک نورس اور سٹیون سیگل جیسے ستاروں کے ساتھ) دکھائیں۔ اگلے دن، جب طلباء نے ایک سادہ امتحان دیا، ایک ریسرچ اسسٹنٹ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جن لوگوں نے پرتشدد فلمیں دیکھی تھیں، انھوں نے غیر متشدد فلمیں دیکھنے والے طلبہ کے مقابلے میں بدتمیز اسسٹنٹ کے لیے سخت سزا تجویز کی۔

دیرپا اثرات

کچھ لوگوں کے لیے یہ خوفناک فلمیں بہت زیادہ اثر رکھتی ہیں خاص طور پر بچوں کے لیے۔

Advertisement

 کینٹر نے طالب علموں کا ایک سروے کیا جس کے نتائج کے مطابق تقریباً 60 فیصد طالب علموں کا کہنا تھا کہ جو کچھ انہوں نے فلموں میں 14 سال کی عمر سے پہلے دیکھا تھا وہ ان کی نیند یا کبھی کبھار جاگتے ہوئے بھی ان کو پریشان کر دیتا ہے یا وہ ڈر جاتے ہیں۔

 کینٹر نے ان طلباء کے سینکڑوں ایسے مضامین کو جمع کیا جو پانی یا جوکر سے خوفزدہ ہو گئے تھے، جو خوفناک تصاویر سے خوف محسوس کرتے تھے، ایک چوتھائی سے زیادہ طلباء نے کہا کہ وہ اب بھی خوفزدہ ہیں۔

کینٹر کو شبہ ہے کہ دماغ ان فلموں کی یادوں کو امیگڈالا یعنی یاداشت میں محفوظ کر سکتا ہے، جو جذبات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا ہے کہ ان فلموں یادیں اصل صدمے سے پیدا ہونے والی یادوں سے ملتے جلتے رد عمل پیدا کر سکتی ہیں اور جنہیں مٹانا اتنا ہی مشکل ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر