Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیف الملوک کھوکھرکی 2 مقدمات میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

سیف الملوک کھوکھرکی 2 مقدمات میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری
اینٹی کرپشن عدالت لاہور

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر کی 2 مقدمات میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلے میں مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا گیا ہے۔ یہ سیاسی انتقام کا واضح کیس ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ یہ کیس بد نیتی سے بنایا گیا اس کیس میں کوئی شہادت نہیں۔ ریکارڈ سے واضح ہے سیف الملوک کھوکھر کو ٹارگٹ اور ہراساں کرنے کے لیے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ ملزمان نے تمام واجبات ادا کیے ہیں یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔ سیف الملوک سمیت دیگر ملزمان کو چالان میں ٹرائل کے بعد سزا کا امکان نہیں ہے۔ اگر اس کا ٹرائل ہوتا ہے تو ملزمان کے ٹرائل میں عدالت اپنا قیمتی وقت ضائع کرے گی۔

تحریری حکم میں عدالت نے کہا کہ اس کیس میں کوئی شواہد نہیں، یہ کیس اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہی نہیں۔ ملزمان پہلے ہی لمبی انکوائریز اور تفتیش بھگت چکے ہیں۔

Advertisement

اینٹی کرپشن عدالت نے دو مقدمات میں سیف الملوک کھوکھر کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں۔ سیف الملوک کے خلاف اینٹی کرپشن نے چالان عدالت میں جمع کروایا تھا۔

سیف الملوک کھوکھر پر زمینوں کی سرکاری فیس ادا نہ کرنے کا الزام تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر