Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے پی ٹی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Now Reading:

کے پی ٹی غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
بچے پر تشدد اور ہلاکت کا کیس

بچے پر تشدد سے ہلاکت کا کیس؛ ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

احتساب عدالت کراچی نے ملزمان کے وکیل کی غیرحاضری کے باعث سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ریفرنس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

ریفرنس میں سابق چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل (ر) احمد حیات اور سی ای او کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل خرم عباس و دیگر شامل ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزموں نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کی۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے کو 21.65 ارب کا نقصان ہوا۔

دوسری جانب احتساب عدالت کراچی میں این آئی سی وی ڈی میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق نیب انکوائری کی بھی سماعت ہوئی۔

Advertisement

این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ندیم قمر کی درخواست ضمانت واپس لینے پرخارج کردی۔

نیب پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس میں حالیہ ترمیم کے بعد انکوائری کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

وکیل ندیم قمر نے عدالت سے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قمر کی درخواست واپس لینا چاہتے ہے، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ندیم قمر کی درخواست ضمانت واپس لینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

نیب کے مطابق ڈاکٹر ندیم قمر و دیگر کے خلاف این آئی سی وی ڈی میں مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر