
ہائیکورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس دوبارہ سماعت کیلئے ماتحت سیشن عدالت کو بھجوا دیا
ہائی کورٹ نے وجیہہ سواتی قتل کیس میں امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی قتل کیس کا بڑا فیصلہ دیتے ہوئے ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے امریکہ میں پوسٹ مارٹم کرنے والے امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال راولپنڈی ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم میں وجہ قتل نہیں بتائی تھی۔
عدالت نے کہا کہ امریکی ڈاکٹرنے نعش کی امریکی فرانزک لیب میں پوسٹ مارٹم میں وجہ موت بھی تحریر کی۔
ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ کو امریکی ڈاکٹر کا امریکہ سے وڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرنیکا حکم دیا۔
شبنم نواز ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امریکی ڈاکٹرانتھونی ولسن وڈیو لنک بیان ریکارڈ کرانے پر تیار ہیں۔
فیصلہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج چودہری عبدالعزیز نے سنایا۔ عدالت نے ملزمان کی امریکی ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ نا کرانے کی استدعا مسترد کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News