Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا

Now Reading:

اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے، شہلا رضا
شہلا رضا

شہلا رضا کا کہنا ہے کہ اغوا کے بعد اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بننے والی نوعمر لڑکی سیلاب متاثرہ نہیں ہے۔ 

صوبائی وزیر ترقئ نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے جناح اسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نےگزشتہ روز کلفٹن کے علاقے سے اغوا کے بعد اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بننے والی نو عمر لڑکی کی عیادت کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے نوعمر لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کو بچی کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انھوں نے متاثرہ بچی کی والدہ کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے اور مجرموں کوجلد ازجلد کیفرکردارتک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیرشہلا رضا نے واضح کیا کہ بچی کے والد انتقال کرچکے ہیں اور اسکی والدہ غربت سے تنگ آکر پانچ بچوں کے ہمراہ کراچی آئی ہے۔ موجودہ دور میں بچے اور بچیوں کے ساتھ ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات مجرموں کو سخت ترین سزائے دینے کا تقاضا کررہے ہیں۔

Advertisement

انھوں نے مذید کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ ذیادتی کے واقعات کے مقدمات کے اندراج میں سخت قانونی دفعات شامل کرے اورعدالتوں کو بھی چاہئے کہ جرم ثابت ہوجانے پرمجرمان کو سخت سزائیں دیں۔

شہلا رضا نے والدین کو پیغام دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو ایسے درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں ان کا خیال رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر