Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے، پاسما اور کاشتکاروں کا مطالبہ

Now Reading:

وفاق چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے، پاسما اور کاشتکاروں کا مطالبہ

پاسما اور کاشتکاروں نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں چینی کا بڑا اسٹاک موجود ہے، وفاق ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا گنے کی قیمت مقرر اورکریشنگ شروع کرنے سے متعلق شگر کین بورڈ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مشیر زراعت منظورحسین وسان نے کی۔

اجلاس میں مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ گنے کی قیمت اور کریشنگ شروع کرنے سے متعلق آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے۔

کاشتکار رہنما نے اجلاس میں کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں نے سندھ حکومت سے 320 روپے سے 330 روپے تک گنے کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

‘کوشش ہے کہ جلد از جلد سندھ میں شگر ملیں چلائی جائیں’

Advertisement

منظوروسان نے کہا کہ گزشتہ سال بھی گنے کی قیمت اچھی مقررکی تھی، سندھ سرکار نے ہمیشہ کی طرح کسانوں کو سپورٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سندھ میں 30 نومبر تک کریشنگ شروع ہوتی ہے، کوشش ہے کہ جلد از جلد سندھ میں شگر ملیں چلائی جائیں۔

پاسما اور کاشتکاروں نے اجلاس میں وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں چینی کا بڑا اسٹاک موجود ہے، وفاق ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے۔

شگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سے کہا ہے کہ وہ وفاق سے چینی ایکسپورٹ کرنے کے متلعق بات کرے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں سیکریٹری زراعت اعجاز مہیسر، ڈی جی زراعت سمیت دیگرممبران شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ آبادگار بورڈ، سندھ چیمبر آف ایگریکلچر اور پاسما سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر