
پرانے نوٹ کب تک قابل استعمال ہوں گے، اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ رکھنے والوں کے لیے نیا اعلان جاری کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے دفاتر کے کاؤنٹرز سے 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 100،50،10 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی لیکن اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھادی تھی۔
The last date to exchange old designed large size banknotes of Rs 10, 50, 100 & 1000 is December 31, 2022. These old design banknotes can be exchanged from the counters of #SBP BSC offices across the country till December 31, 2022. Details: https://t.co/g8oJf1kmhs pic.twitter.com/Xk6ma63UxQ
— SBP (@StateBank_Pak) October 25, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News