بلوچستان جانے والی مسافر کوچ کی گڑھے میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں ایک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر کوچ اپنے سفر پر رواں دواں ہے۔
اچانک ہی مسافر کوچ کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار آجاتا ہے، بس ڈرائیور ہارن بجاتا ہے لیکن موٹر سائیکل سوار بس کو جگہ نہیں دیتا۔
موٹر سائیکل سوار کو بچاتے بچاتے بس کچے کے علاقے میں گڑھے میں گر گئی۔
بس کے اندر موجود کیمرے میں حادثے کی ویڈیو ریکارڈ ہو گئی جس میں دیکھا گیا کہ کیسے مسافر ایک دوسرے پر جا کر گرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کافی مسافر بچ گئے ہیں اور وہ بس سے باہر نکل رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
