
پودینہ ایسا صحت افزا پودا ہے جو صرف بیرونی خوبصورتی میں ہی اضافہ نہیں کرتا بلکہ جسم کے اندرونی نظام کے لیے بھی انتہائی فائدے مند ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پودینہ آپ کی صحت پر کیا جادوئی اثرات مرتب کرسکتا ہے؟ اگر آپ کو معلوم نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
موسمی الرجیز کی روک تھام:
پودینے میں موجود مرکبات جسم کے موسمی الرجی کے ردعمل میں کمی لاتے ہیں، اس سے مخصوص موسموں میں ناک میں خراش، چھینکیں، سرخ آنکھوں کا سامنا کم ہوتا ہے۔
بند ناک کو کھولے:
پودینے کی جراثیم کش خصوصیات عام نزلہ زکام یا متاثرہ نتھوں سے لڑنے میں میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں، پودینے میں موجود مینتھول سے بھی زکام کے شکار افراد کے لیے سانس لینا آسان ہوتا ہے۔
سر درد کا علاج:
مینتھول پودینے کا متحرک جز ہے، کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا کہ مینتھول سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
اس کے علاوہ وہ دیگر علامات جیسے روشنی سے حساسیت، قے اور متلی کی شدت میں بھی کم کرسکتا ہے۔
بدہضمی کے لیے مفید:
پودینے میں ایسے مرکبات موجود ہوتے ہیں جو غذائی نالی کے ٹشوز کو سکون پہنچاتے ہیں، کچھ تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ پودینے سے بچوں میں بدہضمی کے مسئلے کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ پودینے سے کیموتھراپی کرانے والے افراد کو درپیش متلی اور قے کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
قبض اور گیس کا علاج:
پودینے کے تیل کے کیپسول آئی بی ایس نامی معدے کے عارضے کے اثرات جیسے گیس، معدے میں تکلیف، قبض اور ہیضے میں ریلیف فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
منہ کے جراثیم اور سانس کی بو سے نجات:
پودینے کا ذائقہ نہ صرف سانسوں کو مہکاتا ہے بلکہ اس کی جراثیم کش خصوصیات سانس کی بو کا باعث بننے والے جراثیموں کا خاتمہ بھی ہوتا ہے۔
پودینے سے دانتوں پر جمع ہونے والے بیکٹریا کی بھی روک تھام ہوتی ہے جس سے ان کی سفیدی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News