Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حفیظ کا حیدر علی کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

محمد حفیظ کا حیدر علی کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار
محمد حفیظ کا حیدر علی کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار

محمد حفیظ کا حیدر علی کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار

سابق کپتان محمد حفیظ نے حیدر علی کی خراب کارکردگی کے بعد ان کی بیٹنگ تکنیک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے چار نکات پر زور دیا ہے۔

Advertisement

محمد حفیظ کے چار نکات میں تکنیک میں بہتری، حکمت عملی میں اضافہ، فٹنس کے معیارات اور مہارتوں میں اضافہ شامل ہیں جب کہ اس ویڈٰیو میں انہوں نے تمام نوجوان بلے بازوں کو مشورے دیے ہیں۔

Advertisement

محمد حفیظ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بین الاقوامی سطح پر طویل مدت تک کھیلنے کے لیے یہ چار نکات ضروری ہیں‘۔

محمد حفیظ کا اپنی ویڈیو میں حیدر علی کی تکنیک سے متعلق کہنا تھا کہ 22 سالہ نوجوان ابھی تک نہیں بدلے، جب ہم نیوزی لینڈ میں تھے تو حیدر علی کو اس سیریز میں بطور اوپنر شامل کیا گیا تھا۔

سابق کپتان کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حیدر علی نے ایک گیند پر اپنی دونوں ٹانگیں کھول کر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا جس پر ایک کوچ نے تالیاں بھی بجائیں تو میں نے ان سے ہوچھا کہ، کیا یہ ایک اچھا شاٹ ہے؟

حیدر علی کو مشورہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اپنے انداز میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جب کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر حیدر علی پاکستان کے لیے کھیلنا جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں مناسب شاٹس کھیلنا چاہیے اور اسی مطابق اپنی کاکردگی کو ایڈجسٹ کرنا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جب افتخار احمد آؤٹ ہوئے تو حیدر علی کو بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن انہوں نے غیر ضروری شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا دی تھی جب کہ دو وکٹیں ایک ساتھ گرنے کی وجہ سے پاکستان کے اسکور کی رفتار بھی رک گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر