Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیں شک ہے کہ سندھ پولیس عنقریب گرفتاریاں کرنے والی ہے، علی زیدی

Now Reading:

ہمیں شک ہے کہ سندھ پولیس عنقریب گرفتاریاں کرنے والی ہے، علی زیدی
علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ہمیں شک ہے کہ سندھ پولیس عنقریب گرفتاریاں کرنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عمران فوبیا کی بیماری ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ صحافیوں کے قاتل سندھ میں گھوم رہے ہیں، پیپلز پارٹی بھٹو کے ساتھ ہی مر گئی تھی، بے نظیر کے بعد سندھ میں ڈاکوؤں کا راج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی ماں میں بہت حوصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شک ہے کہ سندھ پولیس گرفتاریاں کرنے والی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے بھی پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کو لوگ صادق اور امین جانتے ہیں۔

عمران اسمٰعیل نے کہا کہ خان صاحب نے ہمیں لاہور بلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے سندھ حکومت کو تکلیف ہو رہی ہے جبکہ عمران خان کا آصف زرداری سے مقابلہ عمران خان کی توہین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ہم نے کبھی بھی قانون توڑنے کی بات نہیں کی ہے۔

 عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ہمارے ساتھ خواتین ہوتی ہیں اس لیے ہم اسلحے سے لیس نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لوگ صادق اور امین جانتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے تانے بانے بنی گالے سے ملتے ہیں جبکہ ارشد شریف کو نوکری سے حکومت نے نکلوایا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جس تقریب میں بیٹھا تھا وہاں اداروں کے لئے غداری کے نعرے لگائے جارہے تھے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ بھی عمران خان سے معافی مانگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزارتِ نجکاری نے پی آئی اے کی نجکاری کو پیچیدہ قرار دیدیا
ہمارے بچوں کو اٹھاتے ہیں اور خود ہیجڑوں سے مار کھاتے ہیں، شیخ رشید کا طنز
جیل میں بیٹھا شخص وزیراعظم پر جھوٹے الزام لگارہا ہے، عظمیٰ بخاری
63 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 819 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچ گئے 
آئی ایم ایف اہداف کی خلاف ورزی؛ پاور سیکٹر کے قرض میں 150 ارب کا اضافہ
قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم کی مہمان بنے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر