 
                                                                              پاکستان کے معروف اداکار علی عباس نے اپنی بڑی بیٹی کی سالگرہ شاندار انداز میں منائی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
حال ہی میں علی عباس نے سپر اسپیس اوشین مال میں اپنی بڑی بیٹی کی 9ویں سالگرہ منائی۔




سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے اس خاص دن کے دلکش لمحات کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ اپنی بیٹی کی سالگرہ کے جشن کے کچھ انتہائی قیمتی لمحات اپنے انسٹاگرام فیملی کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


وائرل تصاویر کو اداکار کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بیٹی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ علی عباس ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں، علی ایک بہت ہی مشہور تجربہ کار اداکار وسیم عباس کے بیٹے ہیں۔
علی عباس نے حمنا علی سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے دو بچے ہیں، علی اپنے خاندان سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 