چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے، چینی وزیرخارجہ
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور ان کو اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے ، رابطے میں چین میں کرونا وائرس کے حملے اور وبا سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے چین کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے اور چینی حکومت کی جانب سے کئے گئے تمام حفاظتی اقدامات سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے جبکہ چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم طلباء کو اس وبا سے بچانے کیلئے، چینی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے، چینی حکام کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، وائرس سے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
چینی حکام نے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
