Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے متعلق نیا انکشاف

Now Reading:

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے متعلق نیا انکشاف

ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے معروف اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔

خلیل الرحمان نے ایک انٹریو کے دوران ماہرہ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے ، میں اب ماہرہ کو معاف کردوں۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں میں ماہرہ کو معاف کرنے والا ہوں، اس نے میرے بہت ہی خاص ڈرامے میں کام کیا ہے جو میری زندگی پر مبنی تھا اور میں ان کی عزت کرتا ہوں۔

خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ اس سے غلطی یہ ہوئی کہ جب ماروی سرمد کا واقعہ ہوا تو اس نے اپنے حق میں ٹوئٹ کیا اور میرے خلاف بولا، اسی لیے سزا کے طور پر میں نے اسے میرے پاس تم ہو اور لندن نہیں جاؤں گا میں کاسٹ نہیں کیا، ورنہ میں اسے کسی پروجیکٹ میں کاسٹ کر دیتا۔

Advertisement

اس سے قبل ریما خان اور خلیل الرحمان قمر نے ایک ساتھ انٹرویو دیا تھا جہاں میزبان نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں کچھ سوالات کیے۔

ریما خان نے خلیل الرحمان قمر کے تنازعات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ لمبا دھاگہ اور لمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتے ہیں اس لیے دھاگا لپیٹ کر اور زبان سمیٹ کر رکھنی چاہئیے، اگر ان کی زبان سمیٹ کر رکھ دی گئی تو پھر جو خزانے ان کے قلم سے نکلتے ہیں وہ اس انداز سے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کے ڈائیلاگ بھی بولے ہیں، خلیل الرحمان قمر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ لکھتے بہت اچھا ہیں اور بری بات یہ ہے کہ بہت پرفیکشنسٹ ہیں کیونکہ جب تک مطمئن نہیں ہوتے دوسرے کو قبر تک پہنچا دیتے ہیں۔

Advertisement

 اداکارہ نے کہا کہ وہ کام دل سے کرتے ہیں اور بہت اچھا کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان کے لہجے میں تھوڑا غصہ آجاتا ہے اسے نظر انداز کردینا چاہئیے۔

ریما خان نے کہا کہ ہماری بھی لڑائیاں ہوتی ہیں لیکن  درمیان میں ایک احترام رہتا ہے اور اس سے میری دل آزاری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں خلیل صاحب کو بھی ان لوگوں میں شمار کروں گی جن سے مجھے سیکھنے کا موقع ملا،علم ایک ایسی طاقت ہے کہ جتنا آپ حاصل کرتے ہیں اتنا ہی آپ کو اپنے جاہل ہونے کا اندازہ ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں چار سال سے انتظار کر رہی ہوں کہ یہ ہی اسکرپٹ لکھیں گے تبھی فلم کروں گی۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل جو خواتین خلیل صاحب کے بارے میں منفی ریمارکس دے رہی ہیں، آپ کیا کہیں گی اس بارے میں؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا ، انہوں نے کہا کہ ان میں بہت برائیاں ہیں اور کبھی کڑواہٹ بھی آجاتی ہے لیکن ان سب پر جو چیز بھاری ہے وہ یہ کہ  خلیل صاحب اپنے قلم سے وفادار ہیں۔

آخر میں ریما خان نے کہا کہ بہت ساری دعائیں ہیں میری خلیل الرحمان قمر صاحب کے لیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر