Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان شکست دیدی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، زمبابوے نے پاکستان شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر12 مرحلے میں زمبابوے نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ 

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے مرحلے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور آسان ہدف بھی حاصل نہ کرسکی۔

قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور محمد رضوان نے کیا اور دونوں بلے بازوں اس میچ میں شائقین کو مایوس کیا۔ کپتان 9 گیندوں پر 4 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور افتخار احمد بھی 10 گیندوں پر 5 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 16 گیندوں پر صرف 14 رنز ہی بناسکے۔ شاداب خان بھی 14 گیندوں پر 17 رنز ہی بناسکے۔ حیدر علی نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وہ پہلی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

شان مسعود کی ہمت بھی 44 رنز پر جواب دے گئی جس کے بعد محمد نواز 18 گیندوں پر 22 رنز بنانے کے بعد ایک گیند قبل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

Advertisement

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 3، براڈ ایونز نے 2 ، بلیسنگ مزارابانی  اور لیوک جونگوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایرون اور ویسلے مدھیویر نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم حارث رؤف نے پانچویں اوور میں 46 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس بھیج دیا وہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اگلے ہی اوور میں ویسلے مدھیویر بھی 17 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم جونیئر کا شکار بنے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے ملٹن شمبا 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

سین ولیمس 31 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، وہ شاداب خان کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور لیگ اسپنر نے اگلی ہی گیند پر  وکٹ کیپر بلے باز ریگس چگاوبا کو بھی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔

سکندر رضا 9 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کا شکار بنے اور انہوں نے اگلی ہی گیند پر لیوک جونگوے کو بولڈ کرکے زمبابوے کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ بعد ازاں بریڈ ایونز بھی 19 رنز بنانے کے بعد محمد وسیم کا ہی شکار بنے۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 4، شاداب خان نے 3 اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میدان میں اتاری گئی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، آصف علی کی جگہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئرکو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ زمبابوے نے بھی ٹیم میں ایک ہی تبدیلی کرتے ہوئے ٹینڈائی چٹارا کی جگہ بریڈ ایون کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے پاکستان کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ زمبابوے کا  جنوبی افریقا کے خلاف پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر