کروناوائرس سے نمٹنے کے لئے وفاق انتہائی چوکس ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نےکہا ہے کہ کروناوائرس سے نمٹنے کے لئے وفاق اور صوبے انتہائی چوکس ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق تازہ ترین صورتحال اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تمام ہوائی اڈوں پر ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا تربیت یافتہ عملی سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رہا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ وزارت صحت میں قائم ایمرجنسی آپریشن سیل بھی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے جبکہ یمرجنسی کور کمیٹی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں سے درخواست کی ہے کہ کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز کیلئےتمام صوبے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈز مختص کریں جبکہ ایمرجنسی کور کمیٹی میں کیے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے تحفظ یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم کی ہدایت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
کروناوائرس کی دواقسام ماضی میں بھی دریافت ہوئیں،رپورٹس
اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News