جنوبی افریقہ کے بیٹر ریلی روسو نے ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں منفرد کارنامہ انجام دیا اور مسلسل دو میچوں میں سنچری اسکور کی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی روسو نے بنگلہ دیش کے خلاف 109 رنز بنا کر دو ریکارڈ بنائے۔ وہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایونٹ میں سنچری بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بلے باز بن گئے اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں لگا تار دو سنچریاں بنانے والے مکمل رکنی ٹیم کے پہلے بلے باز بھی بن گئے۔
پروٹیز ساؤتھ پاو نے یہ کارنامہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے گروپ 2، سپر 12 میچ کے دوران حاصل کیا۔ ریلی نے صرف 56 گیندوں پر سات چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے جارحانہ 109 رنز بنائے۔
اس سے قبل ریلی نے اس ماہ کے شروع میں حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ہندوستان کے خلاف ناقابل شکست 100* رن بنائے تھے۔
https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1585509157699870720
اس سے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ ایونٹ میں پروٹیز بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور رسی وین ڈیر ڈوسن نے 2021 میں انگلینڈ کے خلاف 94 رنز بنایا تھا۔
ریلی روسو سے پہلے فرانسیسی کرکٹر گسٹاو میک کیون نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں لگاتار سنچریاں اسکور کیں۔ تاہم فرانس ایک مکمل رکن کرکٹ ملک نہیں ہے۔
روسو کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 20 اوورز میں 5/205 رنز بنائے۔
کوئنٹن ڈی کاک (63) اور ریلی نے دوسری وکٹ کے لیے 168 رنز کی شراکت قائم کی۔
پروٹیز نے بنگلہ دیش کو 16.3 اوورز میں 101 رنز پر آؤٹ کر دیا، بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس (34) نے سب سے زیادہ اسکور کیا۔
جنوبی افریقہ کے لیے اینریچ نورٹجے (4/10) سب سے کامیاب بولر رہے، جب کہ تبریز شمسی (3/20) نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
