
الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئیٹر کے ہیڈ آفس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے اپنے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’باتھ روم سنک‘ لے کر آفس میں داخل ہوتے نظر آرہے ہیں۔
’باتھ روم سنک ‘ لے کر ٹوئیٹر ہیڈ کوارٹر میں آنا انگریزی کے محاورے ’لیٹ دیٹ سِنک اِن‘ کی علامت کے طور پر ہے ۔
Meeting a lot of cool people at Twitter today!
Advertisement— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
اس ویڈیو سے یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایلون مسک اب واقعی ٹوئیٹر خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے والے ہیں اور کمپنی میں ڈاؤن سائزنگ سمیت انتہائی نوعیت کی تبدیلیاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹوئیٹر کی جانب سے ایلون مسک کو معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے اور انہیں 28 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔
ایلون مسک نے رواں برس اپریل میں 44 ارب ڈالرز میں ٹوئیٹر خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔بعد ازاں جولائی میں وہ اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئیٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News