Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بنکنگ کورٹ کو بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

Now Reading:

فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بنکنگ کورٹ کو بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ ٹوکیس میں بشری بی بی کی درخواستِ ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بنکنگ کورٹ کو بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، طارق شفیع ، فیصل مقبول و دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کا عدالتی دائرہ اختیار کا تعین کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان ، طارق شفیع ، فیصل مقبول و دیگر کے خلاف کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ اسپیشل جج سینٹرل کے پاس عمران خان کی زیر التواء درخواست ضمانت بھی بنکنگ کورٹ کو منتقل کردی گئی ہے اور مقدمہ ایف آئی آر کی بنیاد پر شروع ہوا لہذا سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس بنکنگ کورٹ کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق ملزمان طارق شفیع اور فیصل مقبول کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔ طارق شفیع اور فیصل مقبول پانچ روز میں ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوجائیں۔ فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے ملزمان بنکنگ کورٹ سے رجوع کریں۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
افغان جارحیت ناقابلِ برداشت، پاکستان نے دفاعِ وطن کا حق استعمال کی، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر