Advertisement
Advertisement
Advertisement

کور کمانڈر پشاور کا شمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع کا دورہ

Now Reading:

کور کمانڈر پشاور کا شمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع کا دورہ
کور کمانڈر پشاور

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے میر علی، شمالی وزیرستان ضلع اور باڑہ، خیبر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے اپنے دورے کے دوران آرمی پبلک اسکول کا افتتاح کیا اور بوائز ہاسٹل اور پاکستان سویٹ ہوم کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2017 میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی پبلک سکول کا قیام مقامی لوگوں کا عوامی مطالبہ تھا جس میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ تعلیم حاصل کریں گے، اسکول میں ایک وقت میں 525 طلبہ کو داخل کرنے کی گنجائش ہے جبکہ بوائز ہاسٹل ملحقہ علاقوں کے 123 طلباء کو مفت رہائش فراہم کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر اسکاؤٹس ٹریننگ اکیڈمی (ساؤتھ) میر علی میں منعقدہ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے جہاں سے 31ویں ایڈیشن کے کل 1164 ریکروٹس تربیت کی کامیاب تکمیل کے بعد پاس آؤٹ ہوئے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے دورہ باڑہ کے دوران کور کمانڈر نے تیراہ، باغ میدان، راجگال، لنڈی کوتل، باڑہ، مولا گوری اور جمرود سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگہ میں شرکت کی اور امن کے قیام میں قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاکس اور مشران نے علاقے میں امن کی بحالی اور NMDs میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے جاری کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کور کمانڈر کو سیکیورٹی فورسز کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی یقین دلایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر