Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاق کا سیلاب متاثرین کو امداد نہ دینا قابل مذمت ہے، پرویز الٰہی

Now Reading:

وفاق کا سیلاب متاثرین کو امداد نہ دینا قابل مذمت ہے، پرویز الٰہی

پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وفاق کا سیلاب متاثرین کو امداد نہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے 12 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کے لئے 10 ارب، فصلوں کے نقصان کے ازالے کیلئے 2 ارب مختص کیے گئے جبکہ کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے، کچے مکانات گرنے پر 2 لاکھ روپے اور پکے مکانات کے مالکان کو 4 لاکھ روپے ملیں گے۔

   ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اپنے وسائل اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

 

  وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک پائی تک نہیں دی ہے جبکہ وفاق کا سیلاب متاثرین کو امداد نہ دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر