Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشہ کرنے کے بعد کیا ہوا؟ سنجے دت کا حیران کن انکشاف

Now Reading:

نشہ کرنے کے بعد کیا ہوا؟ سنجے دت کا حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کے معروف اسٹار سنجے دت نے ایک مرتبہ پھر اپنے نشے میں عادی ہونے کے دنوں کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ ایک بار نشہ کرکے سوگئے اور پھر دو دن بعد بھوک کی وجہ سے آنکھ کھلی۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ اس نشہ آور شے کا ان پر اس قدر زیادہ اثر ہوا کہ وہ دو دن تک اسی حالت میں سوتے رہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے یہ انکشاف چند برس قبل اداکار جیکی شیروف کے ساتھ پروگرام ’10 کا دم‘ میں شرکت کے دوران کیا تھا۔

اس پروگرام کے دوران جیکی شیروف نے سنجے دت سے سوال کیا تھا کہ وہ کالج کے طلبہ کو ڈرگز کے بارے میں بتائیں کہ اس کے کسی شخص کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں سنجے کا کہنا تھا کہ ڈرگز بے کار چیز ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایک بار میں دن کے وقت خوب نشہ کر کے آیا اور کمرے میں جا کر سوگیا، جب شام 7 سے 8 بجے کے درمیان اٹھا تو بھوک لگی، اپنے پرانے نوکر کو بلاکر کھانا لانے کو کہا، تو وہ رونے لگا اور کہا کہ آپ دو دن بعد کھانا مانگ رہے ہیں۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ اس پر میں حیران ہوا اور کہا کہ میں تو کل رات کو سویا تھا، تو وہ بولا کہ نہیں آپ دو دن پہلے سوئے تھے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار نے کہا کہ واقعی میں ہوش میں نہیں تھا، بس اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ میں نشہ چھوڑ دوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر