
بندر وہ شرارتی جانور ہے جو من پسند چیز نہ ملنے پر مشتعل ہوجاتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں۔
بندر ایک شرارتی جانور ہے جس کی عادتیں انسانوں سے ملتی جلتی ہیں اور وہ انسانی غذاؤں کو بھی خوب رغبت سے کھاتا ہے، انسانوں کا کھانا چوری کرکے یا چھین کر کھانا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ جہاں وہ کوئی کھانے پینے کی چیز دیکھتا ہے وہیں اسے اچکنے کے لیے دوڑ پڑتا ہے اور اگر کوئی اس میں رکاوٹ بنتا ہے تو پھر اس کی خیر نہیں ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی نے بندر کو چپس کا پیکٹ دینے سے انکار کیا تو بندر نے اس کی درگت بنا ڈالی اور یوں وہ آدمی نہ صرف چپس سے محروم رہا بلکہ بنروں نے اسے سبق سکھا دیا کہ وہ ان کی محفل میں بیٹھ کر یہ جرات نہ کرے۔
انسٹا گرام پر اسی حوالے سے دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چپس کا پیکٹ پکڑے اسے کھول کر کھانے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے اور اس کے گرد چار پانچ بندر جمع ہوکر چپس کو للچائی ہوئی نظروں سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر ایک بندر اس آدمی سے چپس کا پیکٹ چھیننے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران وہ مزاحمت پر اچھل کر اس آدمی کے سر پر حملہ کرتا ہے اور اس کے بال نوچ کر اسے زمین پر گرا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News