Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کراچی سے قافلوں کی روانگی

Now Reading:

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کراچی سے قافلوں کی روانگی

لانگ مارچ

تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کراچی سے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں کارکنان و شہریوں کی آمد جاری ہے، کارکنان سفر کے لئے بیگ لئے انصاف ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔

انصاف ہاؤس میں پانی کی بوتلوں کا اسٹاک بھی پہنچا دیا گیا ہے، بزرگ، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس میں موجود ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کی سربراہی میں قافلہ ٹول پلازہ کے لئے روانہ ہوگا۔

حقیقی آزادی مارچ کا چوتھا روز، قافلہ آج کپتان کیساتھ گجرانوالہ جائے گا

Advertisement

علاوہ ازیں حقیقی آزادی مارچ اپنے چوتھے روز میں داخل ہوچکا ہے جس  کا آغاز کامونکی سے ہوگا اور کپتان کی قیادت میں گجرانوالہ جائے گا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے چوتھے دن کا آغاز کامونکی سے ہوگا  جو کہ چئیرمن تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا مارچ دوپہر 12 بجے کے بعد شروع ہوگا۔

کامونکی میں عمران خاں حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے جبکہ عوام کی جانب سے جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا جائے گا ۔

کامونکی سے حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ موڑ ایمن آباد پہنچے گا جبکہ ایمن آباد سے لانگ مارچ چن دا قلعہ پہنچے گا اور چن دا قلعہ سے حقیقی آزادی مارچ سپر ایشاءاسٹاپ پہنچے گا۔

حقیقی آزادی مارچ شیرانوالہ باغ پہنچے گا اور شیرانوالہ باغ سے لانگ مارچ کا قافلہ گوندلانوالہ چوک پہنچے گا ۔

حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ پنڈی بائی پاس سے ہوتا ہوا چوتھے روز کی آخری منزل گوجرانوالہ میں رات قیام کرے گا جہاں چئیرمن تحریک انصاف عمران خان  ولولہ انگیز خطاب کریں گے جبکہ عمران خان کی جانب سے گوجرانوالہ میں اہم اعلان بھی متوقع ہے۔

Advertisement

حقیقی آزادی مارچ

خیال رہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے پانچویں روز کا آغاز کل صبح 11 بجے گوجرانولہ سے ہوگا ۔

دوسری جانب لانگ مارچ میں شرکت کے لئے تحریکِ انصاف سندھ کا قافلہ آج روانہ ہوگا جس کی قیادت  علی زیدی کریں گے۔

قافلے میں روانگی کے سب کو ٹول پلازہ پر جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں قافلے میں اراکینِ قومی اور صوبائی اسمبلی، خواتین اور کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہو گی۔

سندھ سے روانہ ہونے والا حقیقی آزادی لانگ مارچ کا قافلہ کراچی سے حیدر آباد، براستہ نواب شاہ اور سکھر سے راوپنڈی پہنچے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر