پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ رم میں پی ٹی آئی نے کوئی مہم نہیں چلائی تھی لیکن پی ٹی آئی نے پھر بھی کرم میں فتح حاصل کی ہے۔
دوسری جانب علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے 6 ماہ میں ملک کابیڑہ غرق کردیا ہے جس کا فوری انتخابات کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قانون کےدائرےمیں رہ کراحتجاج کرناہماراحق ہے اور پی ٹی آئی نے تمام احتجاج پرامن کیے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں لیکن انتظامیہ این اوسی جاری نہ کر کے توہین عدالت کررہی ہے کیونکہ عدالت نے مخصوص جگہوں پر احتجاج کی اجازت دے رکھی ہے۔
علی نواز اعوان نے کہا کہ انتظامیہ این اوسی دیدے تو اچھا ہوگا۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح جی ٹی پر نون لیگ کا جنازہ نکلا ہے وہ نون لیگ والوں کی تکلیف سے عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور جاوید لطیف کی اخلاق سے گری گفتگو اس شکست کی غمازی کر رہی ہے جو انھیں درپیش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
