بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع
کراچی کی مقامی عدالت نے بیٹی کی حوالگی سے متعلق مدعی مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ کی عدالت نے لاہورجا کر پسند کی شادی کرنے سے متعلق کیس میں مدعی مقدمہ کی دو درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مدعی مقدمہ کی بیٹی سے ملاقات کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ اگر بیٹی ماں باپ سے ملنا چاہیں تو مہینہ میں دو بار مل سکتے ہیں۔ جس کے بعد عدالت نے بیٹی کی حوالگی سے متعلق مدعی مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
درخواست میں مؤقف تھا کہ جب تک کیس کا فیصلہ نہیں آجاتا بیٹی کو ہمارے حوالے کیا جائے۔
مدعی مقدمہ کی بیٹی سے ملاقات اور عبوری حوالگی سے متعلق درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی فیملی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے والدین کو بچی سے مشروط ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے تحریری فیصلے میں کہا کہ والدین کو اپنی بیٹی سے ہر مہینے دو بار ملنے کی اجازت ہوگی۔
تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ والدین تین گھنٹے تک اپنی بیٹی سے مل سکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران بچی پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ شیلٹر ہوم انتظامیہ ملاقات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔ بچی عدالتی حکم پر شیلٹر ہوم میں ہے لہذا والدین کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
