
غیر ملکی خبروں کے مطابق روسی میزائلوں نے آج صبح کیف، کھارکیو اور یوکرائن کے دیگر شہروں میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کی وجہ سے بجلی اور پانی کی بندش ہے، جبکہ حملے کے بعد مختلف عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
روس کی جانب سے معاہدے سے حالیہ دستبرداری کے باوجود بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کے تحت بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے نکل رہے ہیں۔
دوسری جانب روس نے سیواستوپول کے قریب اپنے بحیرہ اسود کے بحری بیڑے پر یوکرین کے مبینہ حملے پر پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج نے پیر کی صبح یوکرین میں فوجی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہداف کو اعلیٰ درستگی کے حملوں کے ساتھ نشانہ بنایا۔
روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج نے یوکرین کے فوجی کنٹرول اور توانائی کے نظام پر اعلیٰ درستگی کے حامل طویل فاصلے تک فضائی اور سمندری ہتھیاروں سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حملوں کے اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں اور تمام تفویض کردہ اہداف کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News