Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹک‘ والوں کے لیے بری خبر

Now Reading:

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’بلیو ٹک‘ والوں کے لیے بری خبر

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلیو ٹک حاصل کرنے کے خواہش مند صارفین سے 20 ڈالر کی فیس لینے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارب پتی مسک نے کہا ہے کہ ٹوئٹر کی سائٹ لاگ آؤٹ ہونے والے صارفین کو ایکسپلور پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے جو ٹرینڈنگ ٹویٹس دکھاتا ہے۔

ایک معروف ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ارب پتی ایلون مسک کی ملکیت والا ٹوئٹر فی الحال نئے ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن کے لیے 19.99 ڈالرزچارج کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

موجودہ پلان کے تحت تصدیق شدہ صارفین کے پاس سبسکرائب کرنے یا اپنا نیلا چیک مارک کھونے کے لیے 90 دن دیئے جائے گے، جس کے بعد کاروائی ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو بتایا گیا کہ انہیں فیچر شروع کرنے کے لیے 7 نومبر کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا ہوگا ورنہ انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔

Advertisement

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹویٹر اپنے تصدیقی عمل (ویریفیکیشن پروسیس) پر نظر ثانی کرے گا۔

واضح رہے کہ چند ہی دن پہلے انھوں نے دنیا کے سب سے بااثر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

رپورٹ میں کہا ہے کہ سی ای او نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس منصوبے کو اب بھی ختم کیا جا سکتا ہے، لیکن ٹیکنالوجی نیوز لیٹر پلیٹ فارمر کے مطابق امکان ہے کہ اب ویریفیکیشن ٹوئٹر بلیو کا حصہ بن جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر بلیو کو پچھلے سال جون میں پلیٹ فارم کی پہلی سبسکرپشن سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا جو ماہانہ سبسکرپشن کی بنیاد پر پریمیم فیچر تک خصوصی رسائی فراہم کرتا ہے جس میں ٹویٹس میں ترمیم کرنے کی خصوصیت بھی شامل ہے۔

 ٹویٹس میں ترمیم کرنے کا فیچر بھی اس ماہ کے شروع میں دستیاب کیا گیا تھا جب مسک نے اپریل میں ٹوئٹر پول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لاکھوں صارفین سے پوچھا کہ کیا وہ ترمیم کا بٹن چاہتے ہیں، 70 فیصد سے زیادہ صارفین نے ہاں کہا تھا۔

ارب پتی مسک نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹویٹر کی سائٹ لاگ آؤٹ ہونے والے صارفین کو ایکسپلور پیج پر ری ڈائریکٹ کیا جائے جو ٹرینڈنگ ٹویٹس دکھاتا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر