Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی؛ ہجوم کے تشدد سے دوملازمین کی ہلاکت کا معاملہ، 12 ملزمان عدالت میں پیش

Now Reading:

کراچی؛ ہجوم کے تشدد سے دوملازمین کی ہلاکت کا معاملہ، 12 ملزمان عدالت میں پیش
کراچی/ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی

بچے پرتشددسے ہلاکت کے کیس میں ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں مذید توسیع

کراچی میں ہجوم کے تشدد سے دوملازمین کی ہلاکت کے کیس میں 12 ملزمان عدالت میں پیش کر دیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کراچی میں مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے دو ٹیلی کام ملازمین کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پولیس نے مقدمے میں گرفتار مزید 12 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزمان سے تفتیش اور وڈیوز کی مدد سے شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔  مجموعی طور پر مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں 11 نامزد اور ڈھائی سو نامعلوم ملزمان مفرور ہیں۔ ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

Advertisement

عدالت نے ملزمان کو 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں جان عالم، عمران، بلال، منان، نور الحق، نور اسلام، احمد رضا، شفیق، حسین، علی حسین، زبیر اور شریف عرف شریفو شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر