Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد؛ ترکی کے ننانویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد

Now Reading:

اسلام آباد؛ ترکی کے ننانویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیردفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی، وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھراور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ترکیہ کے ننانویں یوم جمہوریہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بحیثیت مہمان خصوصی، وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر، سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سمیت متعدد سیاسی، کاروباری و سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا جو کہ ترکی سے خصوصی طور پر آئے فنکاروں نے اپنے سازوں پر بجائے۔ تقریب میں ترکیہ جنگ آزادی اور جمہوریہ کے قیام میں غازی مصطفی کمال اتاترک، دیگر شہدا وغازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

Advertisement

ترک سفیرمہمت پاجاچی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اکتوبر 29 کو ننانوے برس پہلے ترک ریاست قائم کی گئی، غازی کمال اتا ترک اور دیگر شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ننانوے برس پہلے بہت سے قربانیوں کے بعد ترکیہ ریاست حاصل کی۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے ترکیہ کو ایک مثالی جمہوریت اور اعلی معیشت بنایا۔ ترکیہ کی آزادی صدیوں سے محکوم عوام کی جدوجہد کا نتیجہ تھی۔ پاکستان کی ترکیہ کے لیے محبت لازوال اور ہمارا فخر ہے۔

 

مہمت پاجاچی نے ترکیہ صدر رجب طیب اردوان کا پیغام پڑھ کرسنایا۔

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان ترکیہ و دیگر ممالک کے ساتھ مل کر روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی اور جنگ بندی کے لیے ترکیہ کے ساتھ کردار ادا کرنے کو تیارہیں۔

Advertisement

خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ترکیہ کی جنگ آزادی اکیسویں صدی کا اہم ترین معرکہ ہے، ترکیہ کی جنگ آزادی پاکستان اور ترکیہ دونوں ممالک کے لیے قابل فخر ہے۔ترکیہ کا شام اور ملحقہ خطے میں کلیدی کردار ہے۔

وزیردفاع کا کہنا ہے کہ ترکیہ یوکرائن روس تنازعہ کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم ترکیہ و دیگر ممالک کے درمیان ثالثی اور جنگ بندی کے لیے ترکیہ کے ساتھ کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

تقریب میں خصوصی طور پر شریک ترکیہ فنکاروں نے اپنا فن موسیقی پیش کیا جسے شرکاء نے بےحد سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر