Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں کھیلوں نے ہمیشہ امن کا راستہ ہموار کیا ہے، بیرسٹر سیف

Now Reading:

دنیا بھر میں کھیلوں نے ہمیشہ امن کا راستہ ہموار کیا ہے، بیرسٹر سیف
بیرسٹرسیف

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کھیلوں نے ہمیشہ امن کا راستہ ہموار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں بین الاقوامی امن و کھیل کانفرنس کے دوسرے روز معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا برسٹر سیف نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن اور کھیل کانفرنس سے دنیا کو امن کا پیغام گیا ہے جبکہ ہے دنیا بھر میں کھیلوں نے ہمیشہ امن کا راستہ ہموار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر پشاور دہشتگردی کے مشکل دور سے گزرا ہے، پھولوں کے شہر کو دوبارہ پرامن بنانے میں شہریوں کا اہم کردار ہے جبکہ  خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند اور امن کو مقدم رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں عالمی امن و کھیل کانفرنس کا انعقاد قابل ستائش ہے، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت پر ڈالا جا سکتا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخواہ برسٹر سیف نے مزید کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی ہر طرح کے کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر ہنگری، نیپال، سری لنکا، سعودی عرب، آذربائجان کے سپورٹس جرنلسٹس نے بھی کانفرنس میں اظہار خیال کیا۔

کانفرنس میں 9 ملکوں کے 11 سے زائد مندون شریک ہوئے جبکہ پاکستان بھر سے کھلاڑی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر