Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس کی شکایت پر یوکرین کے خلاف ڈرٹی بم کی تحقیقات کا آغاز

Now Reading:

روس کی شکایت پر یوکرین کے خلاف ڈرٹی بم کی تحقیقات کا آغاز

 اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ نے روسی کی شکایت پر یوکرین میں ’ڈرٹی بم‘ کے دعووں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اس ہفتے کے آخر میں معائنے سے ابتدائی نتائج جاری کرے گا۔

اقوام متحدہ کے نیوکلیئر واچ ڈاگ نے کہا کہ اس نے یوکرین میں روسی الزامات کی آزاد تصدیق کے حصے کے طور پر معائنہ شروع کر دیا ہے کہ کیف مبینہ طور پر ڈرٹی بم تیار کر رہا ہے۔

آئی اے ای اے نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معائنہ کاروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی یوکرین میں دو مقامات پر تصدیقی سرگرمیاں مکمل کریں گے۔

ڈائریکٹڑ جنرل رافیل گروسی نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آخر میں یوکرین میں دو مقامات پر تازہ ترین تصدیقی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے ابتدائی رپورٹ فراہم کریں گے۔

Advertisement

یہ معائنہ یوکرین نے روس کے الزام کے بعد آئی اے ای اے کی ٹیموں کو اپنے ملک میں بھیجنے کی تحریری درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر ماسکو کے فوجیوں کے خلاف ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کا الزام لگایا ہے۔

یوکرائنی حکام نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ماسکو کی طرف سے دشمنی میں اضافے کو جواز فراہم کرنے کے لیے ایک ڈرٹی بم کو پھٹنے کے اپنے مبینہ منصوبوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے ایک ماہ قبل دو مقامات میں سے ایک کا معائنہ کیا تھا اور وہاں کوئی غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیاں یا مواد نہیں ملا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
یروشلم میں تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر سے متعلق سوال ! ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ جواب گول کر گئیں
مقبوضہ مغربی کنارے کا اسرائیلی الحاق نہیں ہونے دوں گا ، امریکی صدر کا دو ٹوک موقف
امریکی دباؤ، بڑی بھارتی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کر دی
اردن، سعودی عرب اور قطر کی اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن 22ویں روز میں داخل، بحران میں شدت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر