Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین ضمانت دے تو اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، روس

Now Reading:

یوکرین ضمانت دے تو اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، روس

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہے کہ یوکرین راہداری کی ضمانت دے تو روس اناج کی برآمدات شروع کرنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ہم منصب طیب اردگان سے کہا کہ وہ یوکرین سے اناج کی برآمدات کی اجازت دینے والے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کریں گے اگر کیف ضمانت فراہم کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو فون کال پر بتایا ہے کہ ماسکو یوکرین کی بندرگاہوں سے کیف کی حقیقی ضمانتوں کے بعد اناج کی برآمدات کی اجازت دینے والے معاہدے کو دوبارہ شروع کرنے پرغور کرے گا.

میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ فون کال روس کی جانب سے اس معاہدے میں شرکت کی معطلی کے بعد ہوئی تھی کیونکہ اس نے کہا تھا کہ کریمیا میں ماسکو کے بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کا الزام اس نے یوکرین پر لگایا تھا۔

واضح رہے کہ اس حملے کی کیف نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور اس نے محفوظ شپنگ کوریڈور کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے انکار کیا تھا۔

Advertisement

کریملن کے ایک بیان کے مطابق صدر پیوٹن نے طیب اردگان کو بتایا کہ روس نے استنبول معاہدے کی سختی سے پابندی، خاص طور پر انسانی ہمدردی کی راہداری کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کے بارے میں کیف سے حقیقی ضمانتیں مانگی ہیں۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اناج کی برآمد کا معاہدہ جولائی میں ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں کیا گیا تھا تاکہ عالمی خوراک کے بحران کو کم کیا جا سکے.

اناج کی ترسیل کے اس معاہدے کی معیاد رواں ماہ 19 کو ختم ہو رہی ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ اس معاہدے کے اندر دوبارہ کام شروع کرنے کے سوال پر غور کرنا ممکن ہو گا، اگر یوکرین اس راہداری کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب کریملن نے کہا کہ کریمیا کی بحری بندرگاہ سیواستوپول پر مبینہ ڈرون حملوں کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دوبارہ کارروائی شروع کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر