Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پر حملہ؛ مریم، بلاول اور فضل الرحمان سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی مذمت

Now Reading:

عمران خان پر حملہ؛ مریم، بلاول اور فضل الرحمان سمیت اپوزیشن رہنماؤں کی مذمت

اپوزیشن رہنماؤں نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے پر شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئے۔

مریم نواز کا ردعمل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مزمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔

بلاول بھٹو کی فائرنگ پر شدید مذمت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا واقعے پر اظہار افسوس

جے یو آئی رہنما مولانا فضل الرحمان نے واقعے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک ہے، بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے، سیاست میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔

حمزہ شہباز کی واقعہ پر مذمت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرے۔

مریم اورنگزیب کا واقعے پر ردعمل

Advertisement

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان اور دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع پر دورہ چین سے متعلق آج ہونے والی اپنی پریس کانفرنس موخر کر دی ہے۔

اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان کا ردعمل

Advertisement

اسفندیار ولی خان نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاست میں تشدد کے مخالف تھے، ہیں اور رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے اور ایک سابق وزیر اعظم کے احتجاج میں سیکیورٹی کی ناقص صورتحال کی تحقیقات کرائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومت ملزمان اور غفلت برتنے والوں کو سامنے لائے۔

اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم فائرنگ کے واقعے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

فیصل سبزواری کا واقعے پر اظہار افسوس

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور رفقا پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور مذموم فعل ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ عمران خان محفوظ رہے، پاکستان کسی صورت میں ایسے کسی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ضروری ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے سزا دیں۔

آصفہ بھٹو کی واقعے پر مذمت

سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان پر حملہ قابل مذمت ہے، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنا چاہیے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر