
چہرہ کتنا ہی خوبصرت کیوں نہ ہو اگر بھنویں گھنی نہیں ہوتی تو چہرے پر کچھ کمی سی محسوس ہوتی ہے اسی لیے یہاں پر بھنوؤں کو قدرتی اجزاء سے گھنا بنانے کے لیے چند طریقے پیش کئے جارہے ہیں۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا میں ایلوینن نامی مرکب ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے۔ اس میں کیراٹین کی طرح کیمیکل بھی پایا جاتا ہے، جو بالوں کو وہ غذائی اجزاء فراہم کرتا جو ان کی بڑھوتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایلو ویرا جیل غیر چپچپا ہونے کی وجہ سے تیزی سے جذب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے اسے دن میں کئی بار لگایا جا سکتا ہے۔
استعمال کا طریقہ
اس مقصد کے لیے تازہ ایلوویرا جیل کا استعمال کیا جاسکتا ہے اس جیل کو بھنوؤں پر لگا کر اس وقت مساج کریں جب یہ اچھی طرح جذب ہوجائے۔
کیسٹر آئل
بالوں کی نشوونما میں اس کا استعمال کئی دہائیوں سے کیا جارہا ہے یہ ایک پرانا اور نہایت آزمودہ طریقہ ہے۔ کیسٹر آئل فیٹی ایسڈ، پروٹین، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کی پرورش میں مدد کرتا ہے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنی بھنوؤں کی جڑوں پر روزانہ کیسٹر آئل لگائیں، کیونکہ اس سے بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
استعمال کا طریقہ
اپنی انگلیوں کی مدد سے کیسٹرآئل کے چند قطرے اپنی بھنوؤں پر لگائیں اور اچھی طرح مساج کریں۔
کم از کم 30 منٹ تک لگا رہنے دیں۔ میک اپ ریموور کا استعمال کرتے ہوئے صاف کریں پھر گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔
دودھ
دودھ بھنوؤں کے گھنا کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے دودھ میں پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو بالوں کی صحت مند نشوونما میں مدد کر سکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ایک صاف پیالے میں تھوڑا سا دودھ لیں، اب اس میں روئی ڈبوکربھنوؤں پر نرمی سے لگائیں۔
خشک ہونے تک لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں اسے دن میں کئی بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پیاز کا رس
پیاز کے رس میں کافی مقدار میں سیلینیم، سلفر، بی وٹامنز، منرلز اور سی وٹامنز ہوتے ہیں جو بالوں کی نشوونما کے لیے مفید تصور کئے جاتے ہیں۔ اس سے آئی برو کے بال بھی تیزی سے بڑھتے ہیں۔
چونکہ پیاز میں تیز بو ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ اس میں لیموں کا رس ملا کراستعمال کیا جائے تاکہ آپ کو بو محسوس نہ ہو۔
استعمال کا طریقہ
ایک بلینڈر میں پیاز کو چھیل ڈال دیں اور اچھی طرح بلینڈ کریں پھر اس کسی چھلنی یا کپڑے سے چھان کر اس کا عرق نکال لیں اب اسے بھنوؤں پر لگائیں۔ ایک گھنٹے تک لگا رہنے پھر لیموں کے رس روئی ڈبوکر صاف کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News