
نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد اور جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے 8رکنی وفد سے الگ الگ ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے وفد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف ممالک سے پاکستان کے سفارتی تعلقات، تجارتی و معاشی معاہدوں اور پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردارکلیدی اہمیت کا حامل ہے اور پوری دنیا اس ضمن میں پاکستان کی قربانیوں سے واقف ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان کے مثبت امیج کے لئے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستان خطے کا اہم ترین ملک ہے جسے دنیا نظر انداز نہیں کرسکتی۔
دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے 8رکنی وفد کی بھی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں، جونا گڑھ برادری کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد کی قیادت فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری عبدالعزیز عرب کررہے تھے۔
اس موقع پر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ جونا گڑھ کمیونٹی زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ کاروبار، سماجی خدمات میں برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اپنی برادری کے لئے فیڈریشن کی خدمات لائق تحسین ہیں، سماجی بھلائی کے کاموں میں فیڈریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
فیڈریشن نے گورنر سندھ کو سقوط جونا گڑھ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News