Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین پٹری سے اتر گئی

Now Reading:

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سکھ یاتریوں کی خصوصی ٹرین پٹری سے اتر گئی
خصوصی ٹرین

تھانہ چٹیانہ کی حدود شورکوٹ کینٹ کے قریب ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ٹرین کی آٹھ بوگیاں جس میں سکھ یاتری سوار تھے پٹری سے اتر گئیں ہیں تاہم کوئی زخمی یاجانی نقصان کی اطلاع نہیں ہیں۔

سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی ٹرین کراچی سے ننکانہ صاحب جارہی تھی جو کہ فیصل آباد سے لائی گئی تھی ۔

حادثےکی وجہ سےدیگرٹرینوں کی آمدورفت معطل تاہم ٹرین میں تمام سکھ یاتری محفوظ ہیں جبکہ ریسکیو کے لیے کرین پہچ گئی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے اتوار سے ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والی بابا گرو نانک کی پیدائش کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو 2,942 ویزے جاری کیے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ویزے دیگر ممالک سے تقریبات میں شرکت کرنے والے سکھ یاتریوں کو دیے گئے ویزوں کے علاوہ ہیں۔

دورے کے دوران سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب جائیں گے۔

وہ 6 نومبر کو پاکستان میں داخل ہوں گے اور اس ماہ کی 15 تاریخ کو بھارت واپس آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر