Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کشمیرہوں کا حوصلہ توڑنا چاہتا ہے مگر اس کو ناکامی ملے گی

Now Reading:

بھارت کشمیرہوں کا حوصلہ توڑنا چاہتا ہے مگر اس کو ناکامی ملے گی
ہیلتھ ایمرجنسی

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جبکہ بھارت کشمیرہوں کا حوصلہ توڑنا چاہتا ہے مگر اس کو ناکامی ملے گی۔

تفصیلا ت کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جموں و کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیر جرنلسٹ فورم کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر جرنلسٹ فورم کیلئے 30 لاکھ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا۔

اپنے بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ درست معلومات فراہم کرنا میڈیا کی اولین ذمہ داری ہےجبکہ صحافیوں کا کام خبر کے علاوہ اصلاح معاشرہ بھی ہے۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ صحافی کی کریڈیبیلیٹی اصل سرمایہ ہے ،ہم نے کوشش کی ہے کہ ریاست میں صحافیوں کی فلاح و بہبود یقینی بنائی جائے جبکہ آزاد صحافت سے حکومت کو فائدہ ہوتا ہے اس لئے صحافیوں کو قوم کی درست سمت میں رہنمائی کرنی چاہیے ۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کشمیر اور کشمیرہوں کے معاملے پر کسی قسم کی کنفیوژن نہیں ہے، خطے کے حالات کا تقاضا ہے کہ اپنی فوجی قوت میں اضافہ کیا جائے۔

Advertisement

راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ ہمیں دھوکہ دے گا،وہ ہمیشہ مغرب کےلئے پرکشش رہے گا، بھارت نے اپنا مثبت تشخص بنایا ہے مگر وہ اندر سے ایسا نہیں،وہاں شہریت کے حوالے سے جو قانون بن رہا ہے لوگ اس کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں  اور بھارت کا معاشرہ مودی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے کسی قسم کی بہتری کی توقع نہ کریں کیونکہ مودی ایک شو پیس ہے اصل دماغ والے پیچھے بیٹھے ہیں، مودی کی بیوقوفانہ باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ ہمیں ٹیم ورک بہتر بنانے اور جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، مودی نے دونوں ملکوں کے درمیاں دوطرفہ معاہدوں کو توڑا ہے، وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو روکا جائے۔

کوئی قانون کشمیریوں کو ایل او سی پار کرنے سے نہیں روک سکتا، راجہ فاروق حیدر

راجہ محمد فاروق حیدر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے مگر وہ جنگ کرے گا نہیں، وہ ہمیں نفسیاتی دباﺅ میں رکھنا چاہتا ہے، میری تجویز ہے کہ قوم کو اعتماد میں لے کر لوگوں سے پوچھا جائے کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ کہ اگر ہم نے کوتاہی کی تو اللہ پاک ہمیں معاف نہیں کرے گا، بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، کشمیری بھارت کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، بھارت کشمیرہوں کا حوصلہ توڑنا چاہتا ہے مگر اس کو ناکامی ملے گی۔

Advertisement

تقریب سے فورم کے صدر زاہد اکبر عباسی، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار اور سیکرٹری فورم عقیل انجم نے بھی خطاب کیا۔ اس کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر