Advertisement
Advertisement
Advertisement

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد

Now Reading:

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل مسترد

اراکین پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافے کا بل مسترد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، چیئرمین اور اسپیکر کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975 کاترمیمی بل پیش کیا گیا ، بل سینیٹر نصیب اللہ بازئی سمیت 6 ارکان کی جانب سے پیش کیا۔

سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین سینٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بل بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

بل کے حق میں 16 جبکہ بل کی مخالفت میں 29 میں ووٹ آئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اراکین پالیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے کو مسترد کردیا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جب تک ایک مزدورکی آمدن نہیں بڑھتی ہمیں اپنی تنخواہ نہیں بڑھانی چاہیے، وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، انھوں نے بنی گالہ کی سڑک کاکام اپنی جیب سےکرایا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی مخالفت کر دی ہے۔

اراکین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، تحریک انصاف کی مخالفت کا اعلان

سینیٹ سے اپنے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی واضح طور پر اس معاملے مخالفت کرے گی۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہیں خطے میں سب سے کم ہیں تاہم اس وقت بہت غلط پیغام جائے گا اگر پارلیمنٹ خود کو مراعات دے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان حالات میں مناسب نہیں کہ عوامی نمائندے اپنی مراعات میں اضافہ کریں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ خزانے میں گنجائش ہے تو عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور اراکین سینیٹ کی تنخواہوں میں 400 فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں، اراکین سینیٹ کی تنخواہوں اور سینیٹرز کو ملنے والے ٹریول الاؤنس میں اہل خانہ کو شامل کرنے کا بل بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

بل کے متن میں شامل ہے کہ ایک سال پہلے تک ایوان بالا میں اہل خانہ کے لئے ٹریول الاونس کی سہولت تھی جسے ختم کیا گیا، ارکان سینیٹ کے بیوی بچوں کا سالانہ ٹریول الاونس بحال کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر