Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی اداروں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ختم کردیا گیا، وسیم اختر

Now Reading:

بلدیاتی اداروں کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ختم کردیا گیا، وسیم اختر
بلدیاتی اداروں

میئر کراچی وسیم اختر سندھ حکومت پر برس پڑے، انہوں نے کہا ہے کہ چند لوگوں کی خواہش پر بلدیاتی اداروں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ  اکٹرائے ٹیکس  ختم کردیا گیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی وسائل نہ ملنے پر حکومت سندھ کا چٹہ بٹہ کھول کر رکھ دیا ، کہتے ہیں بلدیہ عظمی کراچی کا آکٹرائے ٹیکس 18 ارب سے زیادہ بنتا ہے ، جسکے متبادل صرف 7 ارب روپے ہی دیئے جاتے ہیں ، بلدیاتی اداروں کی اختیارات و وسائل پر قبضہ کر کے حکومت سندھ خود کو بری الذمہ نہ سمجھے۔

کے ایم سی بلڈنگ میں پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی وسیم اختر نے حکومت سندھ کا چٹہ بٹہ کھول کر رکھ دیا ، کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کا آکٹرائے 18 ارب سے زیادہ بنتا ہے ، جسکے متبادل صرف 7 ارب روپے ہی دیئے جاتے ہیں ،جبکہ کنزروینسی ، کمرشلائیزیشن ، لوکل ٹیکسز سمیت دیگر ٹیکسوں کی مد میں دو سے تین ارب روپے بھی حکومت سندھ نے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے مزید کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کے ایم سی قرضوں کے ملبے تلے دبتا چلا جا رہا ہے ، بلدیاتی اداروں کی اختیارات و وسائل پر قبضہ کرکے حکومت سندھ خود بری الذمہ نہ سمجھیں۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، وسیم اختر

Advertisement

اس دوران ڈی ایم سی سینٹرل ، ایسٹ ، کورنگی کے چئیرمینز نے بھی خوب بلدیاتی وسائل کا دکھڑا سنایا۔

دوران پریس کانفرنس میئر کراچی وسیم اختر کراچی نے والوں کے حقوق سلب کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا وہ کراچی والوں کی طرف نظر ثانی کرکے انکے مسائل حل کریں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اگر یہ چاہتی ہے کہ بلدیاتی اداروں کی ذمہ داریوں سے چھٹکارا ملے تو بلدیاتی وسائل اور اختیارات ان اداروں کو واپس دینے ہونگے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ اگر وسائل نہیں دیئے تو تمام ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے چاہے وہ ملازمین کی تنخواہیں، پنشن، یو ٹیلیٹی بلز ہوں یا بنیادی سہولتوں کی فراہمی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر