Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے نے سانپ کو کاٹ لیا؛ پھر کیا ہوا؟

Now Reading:

بچے نے سانپ کو کاٹ لیا؛ پھر کیا ہوا؟

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں 8 سالہ بچے نے زہر چھوڑنے سے پہلے ہی سانپ کو کاٹ کر ماردیا۔

دیپک نامی چھوٹا بچہ اپنے گھر کے پیچھے میدان میں کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک سانپ نمودار ہوا اور بچے کی جانب تیزی سے بڑھ کر اس کے بازو سے لپٹ گیا۔

سانپ جیسے ہی بچے کے بازو سے لپٹا، تو وہ اپنے بازو کوحرکت نہیں دے پارہا تھا اور سانپ کے کاٹتے ہی بچے کو تکلیف کا احساس بھی ہوا، تو اس نے رد عمل میں سانپ کو ہی ہی کاٹ لیا۔

بچے کے کاٹنے کے بعد سانپ کی بازو پر گرفت ڈھیلی ہوتی گئی اورسانپ موقع پر ہی مرگیا۔

دیپک نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سانپ جب میرے بازو کے گرد لپٹ گیا تھا، تو مجھے بہت تکلیف ہورہی تھی ساتھ ہی میں اپنے ہاتھ کو حرکت بھی نہیں دے پا رہا تھا۔

Advertisement

سانپ کو کاٹنے والے 8 سالہ دیپک کا کہنا تھا کہ جب اس نے اپنے والدین کو سانپ کو کاٹنے کے بارے میں بتایا تو والدین نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسے ایک دن تک نگرانی میں رکھا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق دیپک کے جسم میں سانپ کا زہر نہیں پھیلا جس کے بعد رپوٹس میں تندرست قرار دیتے ہوئے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر