Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاٹری کی رقم چھپانے کے لیے انعام یافتہ شخص نے کیا کیا؟

Now Reading:

لاٹری کی رقم چھپانے کے لیے انعام یافتہ شخص نے کیا کیا؟

چین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے لاٹری میں خطیر رقم جیتی تاہم وہ اسے اپنے اہلِ خانہ سے چھپانا چاہتا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ انعامی رقم کا چیک وصول کرنے کی تقریب میں اس نے ایک کارٹون کردار کا میسکوٹ پیش کیا۔

گوانگ ژائی سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے لاٹری کے انعام میں 3 کروڑ ڈالر کی رقم جیتی ہے لیکن اس نے بھیس بدل کر اس کا چیک لیا کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی بیوی اور بچے اس سے خطیر رقم سے آگاہ ہوسکیں۔

گوانگ ژائی ویلفیئر لاٹری کی انتظامیہ نے بتایا کہ انعام جیتنے والے شخص نے اپنا فرضی نام صرف لائی ہی بتایا ہے اور وہ دس برس سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا ہے۔ یہ شخص عموما 02-15-19-26-27-29-02 کے نمبر استعمال کرتا ہے اور اس بار قسمت جاگنے سے انعامی رقم حاصل کرلی ہے۔

لائی نے انعام وصول کرنے کی تقریب میں شوخ زرد رنگ کا میسکوٹ (کارٹون لباس) پہنا تھا اور اسی حلیے میں اسے انعامی رقم کا چیک دیا گیا۔

Advertisement

لائی نے کہا کہ میں نے اپنی بیوی اور بچوں کو تاحال اس سے آگاہ نہیں کیا ہے کیونکہ شاید وہ اس سے تکبر میں مبتلا ہوکر خود کو لوگوں سے بلند تصور کرنے لگیں گے۔ شاید میرے بچے مستقبل کے لیے محنت کرنا چھوڑدیں گے اور یوں وہ بے عمل ہوسکتےہیں۔

لائی کہتے ہیں کہ اس رقم کا کچھ حصہ وہ غریب چینی باشندوں پر خرچ کریں گے لیکن اب تک انہوں نے اس رقم کے متعلق سوچا نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر