
ٹیکنالوجی نے واقعی انسانی زندگی بہت آسان کردی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ زندگی کے ہر معاملات میں ٹیکنالوجی کا اہم کردارہے جیسے جیسے دنیا آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے لوگ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر حاصل ہونے والی سہلولیات سے زندگی کو مزید آسان بنا رہے ہیں ۔
As they say, a picture is worth a thousand words. This captures the breathtaking scope and scale of India’s digital payments ecosystem. Jai ho! 👏🏽👏🏽👏🏽 https://t.co/n6hpWIATS0
— anand mahindra (@anandmahindra) November 4, 2022
ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی سے بھارت کے ایک گاؤں میں ایک چھوٹی سے ٹی شاپ پر اسکینگ سہولت نے سب کو حیران کر دیا۔
اس خبرکے حوالے سے مہندرا گروپ کے چیئرپرسن آنند مہندرا نے ٹویٹر پر اطلاع دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہو گئی۔
یاد رہے کہ آنند مہندرا اکثر ایسی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جو یا تو زندگی کا سبق دیتی ہے یا ان سے دلچسپ مشاہدات کا اظہار کرتی ہیں۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ 10,500 فٹ کی بلندی پر اتراکھنڈ کے ایک گاؤں میں چائے کی دکان پر ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے اسکینگ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اس خبر پر صارفین کے جانب سے دیگر کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے ٹویٹر پوسٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ٹیکنیک انڈیا کے لیے بہت بڑی پیش رفت ہے۔
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ واہ بہترین سہولت، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ میں اکثر والٹ رکھنا بھول جاتا ہوں میرے لیے تو یہ بہترین سہولت ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان ڈیجیٹل سہولیات کے حوالے سے تیزی سے آگے جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News