Advertisement
Advertisement
Advertisement

لٹیروں کو عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

لٹیروں کو عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان
عوام

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب صاحبہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاورلومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

انکا کہنا تھا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا جبکہ مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بنے کوشش کررہے ہیں کیونکہ رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔

خوشحال ، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان پی ٹی آئی حکومت کا وژن ہے، فردوس عاشق اعوان

Advertisement

مریم اورنگزیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ لٹیروں کو وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاورلومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دھانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ عمران صاحب اسحاق ڈار نے ترقی کی شرح 5.8 فیصد کی، جسے آپ نے تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے ستائے ہوئے عوام نے فیکٹریوں اور صنعتوں کو تالے لگا کر چابیاں نالائقوں کے حوالے کردی ہیں لیکن جھوٹے افسانے اور سبزباغ دکھا کر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو معاشی حقیقتوں نے بے نقاب کردیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے بدترین حالات میں بہترین کارکردگی دکھائی جبکہ عمران صاحب آپ نے بہترین حالات میں بدترین کارکردگی اور کرپشن سے ہر کامیابی کو ناکامی میں بدل دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
پاکستان اور ملائشیا کا 21 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری دو طرفہ تعلقات، تجارت، دفاعی تعاون اور فلسطین کے حق میں یکجہتی کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر