Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کشمیر ڈے پر عام تعطیل کا اعلان

Now Reading:

سندھ میں کشمیر ڈے پر عام تعطیل کا اعلان
کشمیر ڈے

سندھ حکومت کی جانب سے کشمیر ڈے کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کشمیر ڈے کے دن کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔

صوبے میں 5 فروری کو تمام صوبائی محکموں، خود مختار کارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کونسل میں عام تعطیل ہوگی۔

5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی تیاریاں جاری

Advertisement

یاد رہے کہ 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگراموں اور ریلیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔

 اس کے علاوہ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مذہبی وسماجی تنظیمیں ریلیاں نکالیں گی۔

واضح رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈز بن گئے ہیں، جن میں کشمیر ہسٹری اور کشمیریوں سے یکجہتی کا دن شامل ہیں۔

اس سے قبل یکجہتی کونسل نےمقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم کےخلاف فتویٰ میں کفار کے مسلمانوں پر غلبے کو ناجائز قرار دے دیا اور کہا ہندوستانی ظالموں سےکسی قسم کا تعاون کرناحرام ہے ، اہل اسلام کو چاہیےکشمیری بھائیوں کا ساتھ دے۔

خیال رہے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن برقرار ہے، شدیدسردی میں کشمیری دواؤں، کھانے پینے کی اشیا کے بحران کا شکار ہے جبکہ تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہے اور انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر