Advertisement
Advertisement
Advertisement

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ کے سنیما گھروں میں بھی اپنا سکہ منوا لیا

Now Reading:

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ کے سنیما گھروں میں بھی اپنا سکہ منوا لیا

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ کے سنیما گھروں میں بھی اپنا سکہ منوا لیا ہے۔

پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن فلم دی  لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے اور فلم نے برطانیہ میں بھی اپنا سکہ منوا لیا ہے۔

پنجابی فلم دی  لیجنڈ آف مولا جٹ نے برطانیہ میں صرف ایک دن میں 24 ہزار پاؤنڈ کی کمائی کی ہے۔

 پاکستانی فلم دی  لیجنڈ آف مولا جٹ نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی  تین بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ان فلموں میں ملی، فون بھوت اور ڈبل ایکس ایل شامل ہیں۔

اس فلم میں ملک کے سب سے زیادہ مہنگے اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا جن میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک اور گوہر رشید شامل ہیں۔

Advertisement

اسی وجہ سے فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم کہا جارہا ہے۔

اس فلم کے ڈائیلاگز ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ اسکرین پلے بلال لاشاری نے لکھا ہے۔

یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی کلاسک پاکستانی فلم ’مولا جٹ‘ کا ریمیک ہے۔

یاد رہے کہ پروڈکشن ٹیم نے اس فلم کو 2019ء میں ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن یہ 13 اکتوبر 2022ء کو سینما گھروں کی زینت بنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر