فیصل جاوید نے کہا کہ لانگ مارچ کا سلسلہ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان کا بال بال بچایا ہے، رب العالمین کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان کو بال بال بچایا! رب العالمین کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے – جس طرح گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی اسمیں عمران خان اور ہم سب کا بچ جانا ایک معجزے سے کم نہیں- آہیں سب غریبوں کے لیے اللہ کی راہ میں صدقہ کریں – شہید معظم بھائی کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین
Advertisement— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 7, 2022
انہوں نے کہا کہ جس طرح گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی اس میں عمران خان اور ہم سب کا بچ جانا ایک معجزے سے کم تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئیں سب غریبوں کے لیے اللہ کی راہ میں صدقہ کریں، شہید معظم بھائی کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے، آمین۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا سلسلہ جہاں سلسلہ رکا تھا وہاں ہی سے دوبارا شروع ہوگا، انشاء اللہ
جہاں سلسلہ رکا تھا وہاں ہی سے دوبارا شروع ہوگا- انشاء اللہ
شہید معظم کے لئے دعائے مغفرت,زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کے دعا سے کارواں اپنےسفر کا آغاز جمعرات 10 نومبر کو وزیر آباد سے دوپہر 2 بجے سے کریگا-انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) November 7, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے مزید کہا کہ شہید معظم کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کے دعا سے کارواں اپنے سفر کا آغاز 9 نومبر کو وزیر آباد سے دوپہر 2 بجے سے کریگا- انشاء اللہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
