
میکسیکو سٹی کی ایک فلائٹ کی تاخیر پر خاتون عملے پربرس پڑیں۔
میکسیکو کے ایئرپورٹ پر ایمریٹس ایئرلائن کے چیک ان عملے پر حملہ کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ائیرپورٹ کے عملے کو ماررہی اور وہاں پر توڑ پوڑ بھی کر رہی ہیں۔
Moment woman throws punches at Emirates airline employee and hurls objects at bystanders after
missing her flight at #MexicoCity airport pic.twitter.com/sHsPEKkWzl— Hans Solo (@thandojo) November 7, 2022
تاہم اس واقع کے حوالے سے ایمریٹس ایئرلائنز نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسافر اپنی پرواز میں تاخیر سے چیک ان پر ناراض ہو گئیں۔
یادرہے کہ کچھ دنوں سے دنیا بھر میں مسافروں کے خلل انگیز رویے میں اضافہ ہوا ہے۔
اکتوبر میں ایک امریکی خاتون کی کیبن کریو پر چیخنے اور ساتھی مسافروں پر پانی کی بوتل پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو نیویورک فلائٹ کی تھی۔
نیویورک فلائٹ میں ہونے والی لڑائی کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خواتین پر تنقیدی کمنٹس کیے گئے تھے۔
A female passenger was kicked off from #Delta's flight from #Atlanta to #NewYork. The passenger was told by the crew to get off the plane after refusing to put her dog into a carry case, also threw a bottle of water at other passenger. 🎥©Vincentscrows/Reddit#DeltaAirlines pic.twitter.com/aVhTx4nnLz
— FlightMode (@FlightModeblog) October 15, 2022
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے کتے کو گود سے اتارنے کو کہا تو خاتون کو غصہ آ گیا لیکن جب فلائٹ میں موجود ایک مسافر خاتون نے خاتون کا مزاق اُڑایا تو انہوں نے بوتل ہی دے ماری۔
فلائٹ کے عملے نے بتایا کہ خاتون نے بہت بدتمزی کی تاہم ویڈیو میں سنا بھی جا سکتا ہے کہ چیختی ہوئی خاتون کو اپنے کتے کے ساتھ فلائٹ سے اُترنا کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News