Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج ایف آئی آر مسترد کردی

Now Reading:

پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج ایف آئی آر مسترد کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی درج ایف آئی آر مسترد کردی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ پوری قوم اس ایف آئی آر کو رد کرتی ہے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام روڈوں پر کرلے گی۔

عمر سرفراز چیمہ

عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان حملہ کیس کی ایف آئی آر کا پولیس کی مدعیت میں کاٹنا، نظام کے یرغمال ہونے کی وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے انصاف اور حقیقی آزادی کے لئے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے درج ایف آئی آر کو جعلی قرار دے دیا

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کو جعلی قرار دے دیا۔

‏انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت جماعت اور پاکستانی اس ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں۔ کوئی بھی سرکاری ملازم اس لیڈر سے زیادہ اہم نہیں ہو سکتا جس نے 2 کروڑ سے زائد ووٹ لیے اور جس سے اس ملک کا مستقبل وابستہ ہو۔

Advertisement

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپ کو اپنے آپ کو تحقیقات کیلئے پیش کرنا ہوگا، اگر جرم نہیں تو یہ پردہ پوشی کیوں؟

شاہ محمود قریشی

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ‘دنیا بول ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پورے پاکستان میں عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے، درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹشنر کی بات کو سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج

Advertisement

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی۔

پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

قاتلانہ حملے کا مقدمہ میں اقدام دفعہ 302، 324 کیساتھ دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ کنٹینر کے بائیں جانب سے کی گئی، نوید ولد بشیر کو فائرنگ کا ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

متن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دیگر قائدین کے ساتھ کنٹینر پر اللّٰہ والا چوک سے وزیر آباد آرہے تھے، تقریباً شام 4 بجے کے قریب ملزم نوید نے کنٹینر کے بائیں جانب سے پستول سے فائرنگ کردی، فائرنگ سے جلوس میں شامل معظم گولی لگنے سے دم توڑ گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کنٹینر پر سوار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زخمی ہوئے اور ایف آئی آر میں محمد احمد چٹھہ، حمزہ الطاف سمیت 11 معلوم اور کچھ نامعلوم زخمیوں کا ذکر ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر