Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے، چین

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے، چین
وبا

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چنینگ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ وباء کے خاتمہ کی کوششوں میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو پروازوں اور ادویات کے حوالہ سے مدد کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان آہنی دوست ہیں جن میں باہمی مددکی اچھی روایت موجودہے۔

انکا کہنا تھا کہ وبا کے خاتمہ کی کوششوں میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو پروازوں اور ادویات کے حوالہ سے مدد کررہا ہے ، چین اور پاکستان پکے دوست ہیں جن میں باہمی مددکی اچھی روایت موجودہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین پاکستانیوں کی صحت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون سے کام کرے گا کرونا وائرس کے خاتمہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے وائرس کے خاتمہ کی کوششوں میں چین کی ٹھوس حمایت اورتعریف کی ہے جنہوں نے چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر بھی چینی حکومت اور عوام کی تعریف کی ہے ۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے میدان میں آگیا

اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مستحکم طورپر کھڑے ہیں۔

ہواچنینگ نے کہا کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک نے بھی چین کے ساتھ مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم وباء کے خاتمہ کے لئے پر امید ہیں اور اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت نے کروناوائرس سے بچائو کیلئے پاکستان کوضروری معاونت فراہم کی ہے۔

اس معاونت میں تکنیکی رہنمائی، لیبارٹری کی مدد کے ساتھ سکریننگ کے آلات اور وفاقی اور صوبائی سطح پرنوول کروناوائرس کے کینسرسے نمٹناشامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انفراریڈتھرموگنزبھی فراہم کی گئی ہیں جن سے کروناوائرس کی نشاندہی کیلئے فردکوچھوئے بغیرٹمپریچرمعلوم کیاجاسکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر